اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بائیں محاذ کے دور میں پوشتہ فلائی اوور کا نقشہ تیار کیا گیا'

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے اسمبلی اجلاس کے دوران کہاکہ بائیں محاذ کے دور میں پوشتہ فلائی اوور  کانقشہ تیار کیا گیا۔ سابقہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے فلائی اوور گرا اور نصف درجن سے زائد لوگوں کی موت ہو ئی تھی۔

'بائیں محاذ کے دور میں پوشتہ فلائی اوور  کانقشہ تیار کیا گیا'
'بائیں محاذ کے دور میں پوشتہ فلائی اوور کانقشہ تیار کیا گیا'

By

Published : Dec 3, 2019, 6:20 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی میں اجلاس کے دوران فرہاد حکیم نے پوشتہ فلائی اوور مہندم واقعے پر تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ فلائی اوور مہندم واقعے پر افسوس ہے لیکن اس میں موجودہ حکومت نہیں بلکہ بائیں محاذ کی حکومت ذمہ دارہے۔

انہوں نے کہاکہ پوشتہ فلائی اوور کی تعمیری کانقشہ سابقہ حکومت بائیں محاذ کے دور میں تیار کیا گیا تھا۔ سابقہ حکومت نے ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت کو فلائی اوور کا نقشہ سونپاتھا۔

ریاستی وزیر کاکہنا ہے کہ بائیں محاذ کے دور حکومت میں تیار کیا بقشے کی بنیاد پر پوشتہ فلائی اوور کی تعمیراتی کاموں کاسلسلہ شروع ہواتھا۔ پوشتہ فلائی اوور کا جو حصہ منہدل ہوا تواس کی تعمیری کا کام کرنے انجام دینے والی کمپنی کا انتخاب بھی بائیں محاذ حکومت نےکیاتھا۔

'بائیں محاذ کے دور میں پوشتہ فلائی اوور کانقشہ تیار کیا گیا'

فرہاد حکیم نے اسمبلی اجلاس کے دوران کہاکہ پوشتہ فلائی اوور کاتمام کام بائیں محاذ کے دورمیں طے پایاتھا۔ ہماری حکومت آنے کے بعد ادھورے کاموں کو انجام دیاگیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی پوشتہ فلائی اوور منہدم ہوگیاجس میں نصف درجن افراد کی موت ہوگئی تھی۔ ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت پر الزام عائد نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ریاستی وزیر کاکہنا ہے کہ پوشتہ فلائی اوور واقعہ میں جو سوال کرنا ہے بائیں محاذ سے کیا جائے۔ ہم اس کے جوابدہی نہیں ہیں۔ ہمیں ادھورے کام کومکمل کیا تھا۔

واضح رہے کہ پوشتہ فلائی اوور کاایک ۃصہ منہدم ہونے کے سبب نصف درجن افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ متعدد افراد شدیدطور پر زخمی ہوگیے تھے۔ اس کے بعد ترنمول کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان الزام تراشی کاسلسلہ کئی برسوں تک جاری رہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details