راجستھان میں اجمیر کے گنج تھانہ علاقہ میں پولیس نے مغربی بنگال پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرکے مغربی بنگال میں بیچے گئے ایک بچے کو چھڑانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ یہ کارروائی مغربی بنگال کے 24 پرگنہ نارتھ کے تھانہ نیجٹهاٹ پولیس، گنج تھانہ پولیس، انسانی اسمگلنگ مخالف یونٹ اور چائلڈ ہیلپ لائن اجمیر کی مشترکہ کوششوں سے کی گئی ۔
پولیس کے مطابق برآمد بچے کو اس کے اپنے سوتیلے باپ نے مغربی بنگال عالمباري غازی کو فروخت کردیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے پر نیجههاٹ پولیس نے تفتیش کے بعد مذکورہ لڑکے کی اجمیر میں ہونے کی اطلاع ملی۔
اس پر مغربی بنگال پولیس نے اجمیر پہنچ کر مقامی پولیس کے ساتھ مل کر دس سالہ بچے کو اجمیر کے لونگيا محلہ سے عالم باری غازی کے قبضے سے رہا کرایا۔
پولیس نے بتایا کہ بچے کو مغربی بنگال پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے اور ملزم غازی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔