اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترکش اور بنگلہ دیشی شہری گرفتار

پولیس نے اے ٹی ایم کارڈکے ذریعہ چوری کی واردات انجام دینے کے شبہ میں دوترکش اور دوبنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

ترکش اور بنگلہ دیشی شہری گرفتار

By

Published : Nov 19, 2019, 5:34 PM IST

مغربی بنگال کی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ تھانہ علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتارافراد میں سے دوولوگوں کا تعلق ترکی سے ہے جبکہ دیگر دو افراد بنگلہ دیش سے متعلق رکھتے ہیں۔

پولیس نے مزیدکہاکہ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پربشیر ہاٹ تھانہ علاقے میں چھاپہ ماری مہم کے دوران چاروں غیرملکی شہریوں کو گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف اگرتلہ میں اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ روپے چرانے کا الزام ہے۔ اس کے علاوان پر نعلی اے ٹی ایم کارڈبنانے والے گروہ سے تعلق رکھنے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق پورے کیس کی تفتیش کی جاری ہے۔ اس کیس میں مزیدلوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔کولکاتاپولیس سے بھی اس کیس کے سلسلے میں رابطہ کیاجارہا ہے۔

گرفتارغیرملکی لوگوں کواگرتلہ لے جانے کے لیے تریپورہ پولیس کی ایک ٹیم بہت جلد کولکاتاپہنچنے والی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details