اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممنوعہ جماعت کے پانچ حامی گرفتار - ممنوعہ تنظیم کے مبینہ پانچ اراکین

کولکاتا پولیس نے شمال مشرق ریاستوں کی ممنوعہ تنظیم کے مبینہ پانچ اراکین کو کولکاتا اور ہاوڑہ سے جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

شمال مشرقی ریاست کی ممنوعہ جماعت کے پانچ حامی گرفتار
شمال مشرقی ریاست کی ممنوعہ جماعت کے پانچ حامی گرفتار

By

Published : Feb 29, 2020, 11:22 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 12:30 AM IST

شمال مشرقی ریاستوں کی ممنوعہ تنظیم کے مبینہ پانچ اراکین کومغربی بنگال کے کولکاتا اور ہاوڑہ میں 34لاکھ جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیاگیا ہے ۔۔

پولس کے مطابق زیڈ یو ایف سے تعلق رکھنے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس کے مطابق یہ جماعت ناگالینڈ اور منی پور میں سرگرم ہے۔

شمال مشرقی ریاست کی ممنوعہ جماعت کے پانچ حامی گرفتار

پولس نے بتایاکہ ایک پرائیوٹ کمپنی میں کام کرنے والے ابھیجیت دھر کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جمعرات کو پولس نے دھرم تلہ کے علاقے سے ایشولنگ ریمے نامی شخص کو گرفتار کیا تھا۔

اس کے پاس سے جعلی نوٹ برآمد ہوئے اور اس سے حاصل معلومات کی بنیاد پر ہاوڑہ کے گولا باری علاقے دیگر پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ کولکاتا اس کے اطراف میں جعلی نوٹوں کے کاروباریوں کے خلاف بڑے پینانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی جارہی ہے۔ پولیس کو اس میں نمایاں کامیابی مل رہی ہے۔

پولیس نے مزیدکہاکہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بیرونی ریاستوں سے آنے والے شہریوں کو جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ امید ہے کہ آئندہ بھی پولیس کو اس مہم میں کامیا بی ملتے رہے گی۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 12:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details