اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیرا عظم مودی کا 10جنوری کو دورہ کولکاتا ؟ - 10جنوری

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری احتجاج کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی 10جنوری کومغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کے ایک پروگرام میں شرکت کیلئے کولکاتا کادورہ کرسکتے ہیں۔

وزیرا عظم مودی کا 10جنوری کو دورہ کولکاتا ؟
وزیرا عظم مودی کا 10جنوری کو دورہ کولکاتا ؟

By

Published : Jan 2, 2020, 8:04 PM IST

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری احتجاج کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی 10جنوری کومغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کے ایک پروگرام میں شرکت کیلئے کلکتہ آسکتے ہیں۔

وزیرا عظم مودی کا 10جنوری کو دورہ کولکاتا ؟

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ریاست کے 42سیٹوں میں سے 18سیٹوں پر شاندار کامیابی ملنے بعد وزیر اعظم مودی پہلی مرتبہ کلکتہ کا دورہ کررہے ہیں۔

بی جے پی کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے درمیان ملاقات ہوسکتی ہے۔دونوں لیڈران کے درمیان مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ترنمول کانگریس نے بھی کہا کہ ملاقات کے دوران این آر سی اور سی اے اے کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیرا عظم مودی کا 10جنوری کو دورہ کولکاتا ؟

اس سے قبل وز یر اعظم مودی سے 18ستمبر کو ممتا بنرجی نے دہلی میں ملاقات کی تھی۔اس وقت ممتا بنرجی نے ملاقات کو غیر سیاسی بتایا تھا۔اس کے علا وہ ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ نہیں کرنے کی درخواست کرسکتی ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی نائب صدر جے پرکاش مجمدارنے کہا کہ وزیرا عظم کولکاتا دورہ کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈران سے بھی ملاقات کی تجویز زیر غور ہے۔اس کے علاوہ ہلدیہ میں بھی جیٹی کا افتتاح کرسکتے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ وزیرا عظم مودی کو این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی میں ہونے والے نقصانات سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details