اردو

urdu

مودی اور ممتا کی ورچوئل میٹنگ کل

وزیر اعلی ممتا بنرجی اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان منگل کو ورچوئل میٹنگ ہوگی۔ دونوں اعلیٰ رہنما میٹنگ کے دوران کئی اہم موضوع پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

By

Published : Nov 23, 2020, 12:39 PM IST

Published : Nov 23, 2020, 12:39 PM IST

مودی اور ممتا کی ورچوئل میٹنگ منگل کے روز
مودی اور ممتا کی ورچوئل میٹنگ منگل کے روز

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان منگل کو ورچوئل کانفرنس کے ذریعے میٹنگ ہوگی۔

اس میٹنگ میں وزیر اعلی ممتا بنرجی اور وزیراعظم نریندر مودی کئی اہم موضوع پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کے مطابق 'وزیراعلی ممتا بنرجی، وزیر اعظم سے ورچوئل میٹنگ کے دوران کورونا ویکسین کی تقسیم سے متعلق اہم باتیں کریں گی۔'

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی اس میٹنگ کو بڑی اہمیت دے رہی ہیں کیونکہ کورونا ویکسین کی تقسیم کے لیے مغربی بنگال کو کس زمرے میں رکھا جائے گا، اس پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگلے سال اپریل تک کورونا وائرس کی ویکسین بھارت آ جائے گی۔ جون اور جولائی کے درمیان بھارت کے 25 کروڑ لوگوں میں ویکسین تقسیم کی جائے گی۔

اس سلسلے میں وزیر اعلی ممتا بنرجی، وزیر اعظم سے ورچوئل کانفرنس کے ذریعے میٹنگ کرنے والی ہیں۔

دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کے مدنظر وزیراعلی ممتابنرجی ضلع سفر کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے آج بانکوڑہ کے دورے پر ہیں۔

وزیراعلی ممتابنرجی بانکوڑہ ضلع کے دورے کے دوران اعلی افسران سے ملاقات کریں گی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گی۔

واضح رہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کے فعال کیسز کی رفتار میں کمی آئی ہے۔

مغربی بنگال میں یومیہ ساڑھے تین ہزار سے بھی کم فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں ریاست بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد چار لاکھ 52 ہزار پہنچ گئی ہے جبکہ اس وباء سے اب تک آٹھ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details