اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی کو روکنے کے لیے کسی ہتھیار کی ضرورت نہیں' - حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے یوم تاسیس

ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے صدر سبرتوبخشی نے کہاکہ بی جے پی کو روکنے کے لیے کسی ہتھیار کی ضرورت نہیں ہے۔

'بی جے پی کو روکنے کے لیے کسی ہتھیار کی ضرورت نہیں'
'بی جے پی کو روکنے کے لیے کسی ہتھیار کی ضرورت نہیں'

By

Published : Jan 1, 2020, 6:11 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے کارگزار صدر سبرتو بخشی نے کہاکہ ہماری حکومت ماں ماٹی مانش کی حکومت ہے ہمیں کسی ستر خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے قانون کومنظوری ملتی ہے ناکہ عوام کوبحران میں مبتلا کرنے کے لیے ۔

'بی جے پی کو روکنے کے لیے کسی ہتھیار کی ضرورت نہیں'

سبرتو بخشی کاکہنا ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ،این آرسی اور این پی آر کسی بھی قیمت پر بنگال میں نافذ ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری پاس ماں ماٹی مانش کی حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی حکومت بھی ہے ۔ عوام یعنی ماں ماٹی مانش جس کی مخالفت کرے گی اس کے خلاف ہم کھڑے ہوجائیں گے اور وہ جس کی حمایت میں کریں گے ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کرچلائیں گے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کو روکنے کے لیے کسی ہتھیار کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمیں عوام کی حمایت حاصل ہے۔

سبرتو بخشی نے کہاکہ عوام بی جے پی کو روکنے کے لئے سڑکوں پر اتر آ ئے ہیں۔ بھارتیہ جنتاپارٹی عوام کی مخالفت نہیں کرسکتی ہے۔ عام لوگ ہی بی جے پی کوروک دیں گے ترنمول کانگریس ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کو منطوری ملنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف غیرمعائنہ مدت کے لئے احجاج کرنے کااعلان کیا ۔

وزیراعلیٰ کےاعلان کے بعد سے ریاست کے تمام اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں پُرتشدد مظاہرے کے سبب سرکاری املاک کو نقصان ہوا۔ بیشتر مقامات پر ٹرینوں میں آگ لگادی گئی تھی۔

اس واقعہ کے بعد مشرقی ریلوے نے بھی پرُتشدد مظاہرے کے سبب درجنوں ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے سبب مسافروں کو دشواریوں کاسامناکرناپڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details