واضح رہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں مرکزی حکومت کی جانب سے پاکیے گیے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف پرُتشددن مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے ۔
مظاہرے کے دوران ریاست کے تمام اضلاع میں عام لوگ سڑکوں پر اتر آ ئے ہیں جس کی وجہ سے درجنوں ٹرینیں معطل کردی گئی ہے جبکہ قومی شاہراوں پر ٹریفک نظام پوری طرح سے درہم برہم ہے۔
نامور اداکارہ ریتوپرنا سین گپتا نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی سنگین مسئلہ ہے۔ اس پر واضح طور پر کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔ اتنا ضرور ہے کہ اس کو اور بہترطریقے سے پیش کیا جا سکتا تھا۔