مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے نئی ہٹی تھانے کے تحت مسجد باڑی علاقے کے باشندوں نے غیر قانونی پٹاخے کے کارخانوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔
مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی جس سے گاڑیوں کی آمد ورفت ٹھپ پڑ گئی ۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور مشتعل ہجوم کو سڑک سے ہٹاکر ناکہ بندی ختم کرائی ۔
باشندوں کاکہنا ہےکہ مسجد پاڑہ لائن میں تقریباًسوسے زائد غیرقانونی پٹاخے کارخانے ہیں۔ کارخانوں میں کسی بھی وقت دھماکہ ہوجاتا ہے۔ اس سے کارخانے میں کام کرنے والے مزدوروں کی موت توہوتی ہے لیکن عام لوگوں کی زندگی بھی خطرے میں پڑجاتی ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ ہے کہ غیرقانونی پٹاخے کارخانوں کوجلد سے جلد بند کردیا جائے تو کہ عام لوگوں کی زندگی بچائی جاسکے ۔