اردو

urdu

ETV Bharat / state

بس اسٹینڈ پر لمبی لمبی قطاریں

َٓلاک ڈاؤن 1.0میں آج سے سرکاری و پرائیوٹ دفاتر، مارکیٹ کھل گئے ہیں۔ تاہم میٹرو ریلوے اور لوکل ٹرینیں نہیں چلنے کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

By

Published : Jun 8, 2020, 8:25 PM IST

بس اسٹینڈ پر لمبی لمبی قطاریں
بس اسٹینڈ پر لمبی لمبی قطاریں

مغربی بنگال کی سڑکوں پر گرچہ پبلک اور پرائیوٹ بسیں دوڑنے لگی ہیں مگر معاشرتی فاصلے کے لازمی شرط کی وجہ سے بس اسٹینڈ پر لمبی قطاریں کولکاتا شہر کے مختلف علاقوں میں آج صبح میں نظر آئی ہے۔

بس اسٹینڈ پر لمبی لمبی قطاریں

گزشتہ ایک ہفتے میں مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ایسے میں ڈاکٹروں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ میں معاشرتی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا تو کورونا وائرس کے کیسوں میں مزید تیزی آسکتی ہے۔

پرائیوٹ بسوں کے مالکان کی یقین دہانی کے باوجود سڑکوں پر پرائیوٹ بسیں بڑی تعداد میں نہیں اتری ہیں۔پرائیوٹ بس مالکان کا کہناہے کہ چوں کہ بسیں دو مہینے سے کھڑی ہیں اس کی وجہ سے بسوں کی مرمت ناگزیر ہوگیا ہے۔اور سروس سنٹروں پر کام کرنے والوں کی قلت ہے۔دوسرے یہ کہ ڈرائیوں اور اسٹاف کی قلت ہے۔ٹرین نہیں چل رہے ہیں اس کی وجہ سے ڈرائیور آس پاس کے علاقے نہیں آپارہے ہیں۔

ممتا بنرجی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ چوں کہ ٹرانسپورٹ صحیح بحال نہیں ہوئے ہیں اس لئے اگر سرکاری دفاتر میں آنے میں تاخیر ہوتی ہے تو اس پر باز پرس نہیں کی جائے گی اور نہیں نشان لگایا جائے گا۔بس مالکان کا کہنا ہے کہ چوں کہ اس وقت سیٹوں سے زاید مسافر سوار کرنے کی اجازت نہیں ہے اس کی وجہ سے بس اسٹینڈ پر ایک کلو میٹر لمبی قطار ہے۔

کلکتہ شہر کے باہر علاقہ ڈنلپ بس اسٹینڈ پر بس پکڑنے کیلئے ایک کلومیٹر سے زیادہ لمبی لائن تھی۔لوگوں نے بتایا کہ کئی کئی گھنٹے انتظار کے بعد بس مل رہی ہے۔ایسے میں معاشرتی فاصلہ کا خیال رکھنا مشکل ہے۔چوں کہ ہر شخص جلد سے جلد بس پکڑنے کی کوشش کررہا ہے۔

خیا ل رہے کہ مغربی بنگال میں عبادت خانے مسجد، مندر،گورودوارہ اور دیگر مذہبی مقامات کھل گئے ہیں۔مگر حکومت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ کم سے کم بھیڑ جمع کی جائے۔مساجد انتظامیہ کی جانب سے بھی ہدایت دی جارہی ہے کہ گھروں سے سنت پڑھ کر آئیں او ر دس سے زاید افراد جماعت میں شریک نہ ہوں، مساجد میں صفائی کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔بوڑھے اور بچوں کو مسجد نہیں آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details