اردو

urdu

انڈین سیکولر فرنٹ مالدہ کی چھ اسمبلی سیٹوں پر اتارے گا امیدوار

انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی نے مالدہ کی چھ اسمبلی سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان کیا ہے۔

By

Published : Jan 27, 2021, 6:43 PM IST

Published : Jan 27, 2021, 6:43 PM IST

west bengal: peerzada abbas siddiqui will be contested election six assembly seats in malda
انڈین سیکولر فرنٹ کا مالدہ کے چھ اسمبلی سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا فیصلہ

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی نئی پارٹی انڈین سیکولر فرنٹ کی سیاست میں انٹری کے بعد سے ہی حالات میں تیزی سے تبدیلی آنے لگی ہے۔

مالدہ ضلع کے رتوا میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی نے کہا کہ ہماری پارٹی کی شروعات اچھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالدہ ضلع کی تمام چھ سیٹوں پر امیدواروں کو اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پوری امید ہے کہ تمام سیٹوں پر ان کی پارٹی کو کامیابی ملے گی۔

فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کا کہنا ہے کہ مجلس اتحاد المسلمین کے ساتھ پہلے ہی اتحاد ہو چکا ہے۔ دوسری پارٹیوں سے بھی بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اتحادی جماعتیں بھی اپنے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرتی ہیں تو ہم اپنے امیدوار کے نام واپس لے لیں گے۔

مزید پڑھیں:

ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر ہنگامی میٹنگ 29 جنوری کو

انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی نے کہا کہ آج کے جلسے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم اکیلے نہیں ہیں۔ جہاں تک ووٹ کاٹنے کا سوال ہے تو ہم پر الزام عائد کرنے والے اس کا جواب دیں گے۔

عباس صدیقی نے ترنمول کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو ہمیں قصوروار ٹھہرانا بالکل غلط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل اپنے آپ کو سیکولر ثابت کرنے کی کوشش میں بی جے پی کو فائدہ پہنچے گا۔ عباس صدیقی کے مطابق عوام بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے خلاف ووٹ دیں گے کیونکہ دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details