حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما پارتھو چٹرجی نے کہا کہ پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کو نہ عوام کی فکر اور نہ پارٹی کی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی سے مفاد پرست لوگوں کو پہچاننے میں بڑی غلطی ہوئی، جس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔
ترنمول کانگریس بھون میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما اور وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے لوگ مفاد پرست ہیں۔ ان سے اس سے زیادہ امید نہیں کی جا سکتی ہے۔