اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: راہگیر کی موت پر محکمہ جاتی تفتیش کا حکم - مغربی بنگال کی خبریں

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران راج بھون کے سامنے بجلی کے تار کے گرنے کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ اس پر پردہ ڈالا نہیں جا سکتا ہے۔

مغربی بنگال: راہگیر کی موت پر محکمہ جاتی تفتیش کا حکم
مغربی بنگال: راہگیر کی موت پر محکمہ جاتی تفتیش کا حکم

By

Published : May 12, 2021, 12:06 PM IST

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ اور وزیر فرہاد حکیم نے راج بھون کے سامنے ایک نوجوان کی بجلی کے جھٹکے سے موت کی محکمہ جاتی تفتیش کا حکم دیا ہے۔

مغربی بنگال کے وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم نے راج بھون ( گورنر ہاؤس ) کے سامنے ہندوستان ایروناٹک کے ایک انجینیئر کی موت پر سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی لاپرواہی کے سبب راہگیر کی موت ہوجائے یہ کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔

فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران راج بھون کے سامنے بجلی کے تار کے گرنے کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس پر پردہ نہیں ڈالاجا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر تفتیش کا حکم دیا گیا ہے۔ تفتیشی رپورٹ موصول ہونے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ایف آئی آر بھی درج کرائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز موسلادھار بارش کے سبب راج بھون کے سامنے لیمپ پوسٹ کا تار ٹوٹ کر جمع پانی میں گر گیا تھا۔ اسی دوران وہاں سے گزرنے والے ہندوستان ایروناٹک کے انجینیئر کی موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details