کانگریس کے سنئیر رہنما عبدالمنان نے پریس کانفرینس کے دوران کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں.
اپوزیشن رہنما نے کہا 'کلکتہ ہائی کورٹ کا پنڈالوں میں عام لوگوں کے داخلے پر روک لگانے کا فیصلہ وقت کی ضرورت ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے محکمہ صحت کو اس بیماری کو قابو پانے میں مزید وقت مل جائے گا. کیونکہ بھیڑ کی وجہ سے اس کے بے قابو ہونے کا خدشہ ہے'۔
انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اب ہر چیز کو لے کر سیاست کرتی ہے. ایسا نہیں ہونا چاہئے.
دوسری طرف سی پی آئی کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا 'فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں. کلکتہ ہائی کورٹ نے نازک حالات میں سخت فیصلہ کیا ہے'۔