اردو

urdu

ETV Bharat / state

اپوزیشن رہنماؤں کی وزیراعلیٰ پر تنقید

کوروناوائرس سے نمٹنے کے دوران ریاست میں غریب عوام کو کھانے پینے کی اشیاء نہیں مل پانے پر بایاں محاذ اور کانگریس نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھا ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کی وزیراعلیٰ پر تنقید
اپوزیشن رہنماؤں کی وزیراعلیٰ پر تنقید

By

Published : Apr 6, 2020, 1:46 PM IST

مغربی بنگال بایاں محاذ اور کانگریس نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران عام لوگوں تک راشن پہنچانے کی جو بات کہی تھی اس میں وہ پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔ اس سے عام لوگوں کی پریشانیاں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کی وزیراعلیٰ پر تنقید

بایاں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے دوران عام لوگوں کو مناسب مقدار میں راشن نہیں مل پارہا ہے۔لوگو ں کو دشواریوں کا سامنا کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت اس ضمن میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ حکومت کو سلسلے میں ٹھوس حکمت عملی بنانے کی ضرورت تھی۔ لیکن وہ ایسا نہیں کرپائی ہے۔

بایاں محاذ کے رہنما نے کہاکہ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے سے زیادہ اہم لوگوں تک راشن پہنچانا ہے۔ لاک ڈاؤن کی مدت میں اضا فہ ہوتا ہے تو حالات اور خراب ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ لوگ کھانے پینے کے سامان اکھٹا کرنے کے لئے سڑکوں پر اتر آئیں گے اس وقت ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت دونوں کے لئے حالات کو قابو میں کر پانا ناممکن ہوجائے گا۔کیونکہ ریاست بنگال ملک کی دیگر ریاستوں سے بالکل مختلف ہے۔

اپوزیشن رہنما عبدالمنان نے کہاکہ وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر موجودہ حالات پر وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ راشن کامسئلہ تو ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس سے نمٹنے سے متعلق معلومات بھی نہیں ہو پارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس بیماری سے متعلق تفصیلات نہیں ہے۔ مریضوں کی تعداد کے بارے میں کوئی کچھ بھی کہنے کو تیار نہیں ہے۔

اس کے علاوہ ریاست میں کوروناوائرس سے مرنے والے لوگوں کی تعداد اب بھی واضح نہیں ہوپائی ہے۔وزیر اعلیٰ کو تمام باتوں کو واضح کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عام لوگوں کو بھی پتہ چل سکے کہ ریاست میں کیا چل رہا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details