کولکاتا:مغربی بنگال میں حادثے اور اموات کو لے کر ایک بار پھر سیاست تیز ہو گئی ہے۔ ریاستی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک دوسرے کے خلاف کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ West Bengal Opposition Leader Suvendu Adhikari Slam State Govt
حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ وسرجن کے دوران ندی میں ڈوبنے سے ہلاک ہونے والے لوگوں کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے ۔ہم مصیبت کی گاڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ہم اپنی طرف سے ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کریں گے ۔
انہوں نے کہاکہ وسرجن کے مدنظر سیکیورٹی انتظامات سخت کئے جاتے تو اس طرح کے واقعے کو روکا جاسکتا تھا۔ان کے خیال سے ندی کے کنارے مناسب سیکیورٹی انتظامات نہیں کئے گئے تھے۔پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ایسا واقعہ پیش نہیں آتا۔
ان کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ کو لاپتہ لوگوں کو ڈھونڈنے کے لئے بڑے پیمانے تلاشی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ انہیں عوام کی ہر مدد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو اس وقت کچھ مدد مل سکے۔