حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد جمعرات سے بنگال کی سیاست میں سرگرم حصہ لیں گے۔ مغربی بنگال کے عبدالمنان کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔
عبدالمنان نے کہا کہ اللہ کے رحم و کرم سے کورونا وائرس سے نجات مل گئی، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صحتیابی کے بعد گھر میں ایک دن آرام کروں گا اور دوسرے دن سے سیاسی میدان میں کود پڑوں گا۔ جمعرات کو پارٹی کمیٹی کی میٹنگ کروں جس میں ادھیر رنجن چودھری موجود رہیں گے۔ اس میٹنگ میں اگلے اسمبلی انتخابات کو لے کر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ٹھوس اور مضبوط منصوبہ بندی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کی مدد سے ہی کامیابی ملے گی۔
ترنمول کانگریس کا زوال دیکھنے کے لئے کورونا سے نجات ملی ہے: عبدالمنان - مغربی بنگال کے حزب اختلاف رہنما عبدالمنان
مغربی بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد اب وہ ریاست میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات میں سرگرم نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔
مغربی بنگال کے حزب اختلاف رہنما عبدالمنان
حزب اختلاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان سیٹز کی تقسیم پر اہم فیصلہ لیا جائے گا۔ سیٹوں کی تقسیم کے بعد کانگریس اور بائیں محاذ اتحاد حکمراں جماعت، ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف سڑکوں پر اترے گا۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی ایک سکے کے دو پہلو ہیں، دونوں کے درمیان شروع سے خفیہ سمجھوتہ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کا زوال دیکھنے کے لئے اوپر والے نے مجھے کورونا سے نجات دلائی ہے۔