اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا میں ڈینگو سے ایک کی موت

کولکاتا کئ ٹالی گنج علاقے میں ڈینگو سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ کولکاتا اور اس کے اطراف میں ڈینگو سے ہلاک ہونےو الوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

کولکاتا میں ڈینگو سے ایک موت
کولکاتا میں ڈینگو سے ایک موت

By

Published : Dec 3, 2019, 6:07 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی ڈینگو پر قابو پانے کی تمام کوشش ناکام رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تمام اقدام کے باوجود ڈینگو کا قہر جاری ہے۔

ریاست کے دارلحکومت کولکاتا سے چن کیلومٹر کی دوری پرواقعہ ٹالی گنج علاقے میں ڈینگو میں مبتلا ایک خاتون کی موت ہوگئی ۔ وہ ڈھکوریہ میں واقع ایک نجی ہسپتال میں داخل تھی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 25 نومبر کو خاتون کو ایک نجی ہستپال میں داخل کرایا گیا۔ دوہفتے کے بعد ان کی موت ہو گئی۔ مرنے والی خاتون کی شناخت شرنیومکھرجی (25)کی شکل میں ہوئی ہے۔

کولکاتا میں ڈینگو سے ایک موت

ڈینگو میں مبتلا خاتون کی موت کے بعد ان کے والد شبول مکھرجی نے کہاکہ گزشتہ بدھ کو شرینو کوبخار کی شکایت پر نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ڈاکٹروں نے میری بیٹی کو ڈینگو میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے میری بیٹی کی جان بچانے کی بھر پور کوشش کی لیکن وہ اس کی جان نہیں بچاسکے ۔ میں کسی کو قصووار ٹھہرانا نہیں سکتا ہوں ۔ میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ ڈینگو کی وجہ سے میری بیٹی کی موت ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے کولکاتا اورا س کے اطراف میں ڈینگو کا قہرجاری ہے۔ ڈینگو کی وجہ سے اب تک 26 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ریاستی حکومت کی ہدایت کے بعد کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی تمام ترکوششوں کے باوجود ڈینگو پر اب تک قابو پایا نہیں جا سکا ہے۔ مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی نے ڈینگو وبا پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد ریاستی حکومت اور کولکاتامیونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری رکھا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details