اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال : نرسوں نے وزیراعلی کوخط ارسال کیا

نرس یونین نے سکیورٹی اور نئی تقرری کے مطالبے کو لے کر وزیراعلی ممتا بنرجی کو خط لکھا ہے ۔

نرسوں نے وزیراعلی کو لکھا خط
نرسوں نے وزیراعلی کو لکھا خط

By

Published : Oct 28, 2020, 1:47 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں فرنٹ لائن وایرس نرسوں نے ڈیوٹی کے دوران سکیورٹی کو پختہ یقینی بنانے کے لئے وزیراعلی کو خط لکھا ہے۔

نرس یونین کی سکریٹری بھیبھوتی مکھرجی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اس دور میں نرسوں کی خدمات کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ڈیوٹی کے دوران نرسوں کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان کی سکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے ہے۔ ’

یونین کے سکریٹری نے کہا کہ ‘ڈیوٹی کے دوران نرسوں کی سکیورٹی سب سے اہم اور ضروری ہے حکومت کو نرسوں کے لئے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی یقینی دہانی کرانے کا اعلان کرنا ہوگا۔ ’

انہوں نے کہا کہ ‘ہسپتال میں نرسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعلی کو خط لکھا گیا اور ان سے ملاقات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ’

انہوں نے کہا کہ 'وزیراعلی سے ملاقات کرکے انہیں نرسوں کے مسائل سے آگاہ کرانے کی کوشش کریں گے"

نرس یونین کے سکریٹری کے مطابق ہسپتالوں اور صحت مراکز میں برسوں کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا۔

"ہسپتالوں اور صحت مراکز میں نرسوں کی نئی تقرری ضروری ہے. ان کی تعداد بہت ہی کم ہے ـ اس میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ـ"

واضح رہے کہ گزشتہ 14 اور 18 اکتوبر نرس یونین نے ہیلتھ ڈیپارٹمنت کے اعلی افسر کی نرسوں سے ملاقات ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details