مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے سے قبل اسمبلی میں آخری اسمبلی سیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپیکر بمان بنرجی نے اسمبلی سیشن کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو شرکت کرنے کے لئے وہیپ جاری کیا۔
ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کے وہیپ جاری کرنے کے باوجود حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے بیشتر ارکان اسمبلی سیشن میں شامل نہیں ہوئے۔
اسمبلی سیشن کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کل 31 ارکان اسمبلی ہی اسمبلی ہال میں موجود تھے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی کی غیر موجودگی پر اسپیکر بمان بنرجی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہیپ جاری کرنے کا مطلب ہے کہ کسی بھی قیمت پر اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔ اگر آپ کسی بھی وجہ سے شرکت نہیں کر پائے تو اس کی پیشگی اطلاع دی جاتی ہے، لیکن کسی نے بھی ایسا نہیں کیا۔