اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد - مغربی بنگال کی خبریں

کولکاتا میں کورونا سے 52افراد کی موت ہوئی ہے اور یہاں کل 2053مریض سامنے آئیں جن میں سے871افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور980افراد اس وقت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42 افراد کو اسپتال سے فارغ ہیں۔

بنگال میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد
بنگال میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد

By

Published : Jun 1, 2020, 2:25 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 317نئے معاملات کے ساتھ ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5ہزار سے زاید ہوگئی ہے۔

ریاست میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5130 ہے۔اس وباء سے صحتیابی کی شرح مں نمایاں بہتری آرہی ہے ۔

بنگال میں مریضوں کی تعداد نے 5ہزار سے زائد

ہفتے کو ریاستی محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق بنگال میں گزشتہ 24گھنٹے میں 7کورونا وائرس کے مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

کورونا سے مرنے والوں کی کل 309 افراد پر مشتمل ہے۔ جن میں سے 72 اموات عدم استحکام کی وجہ سے ہوئیں ہیں۔

مرنے والوں سے چھ کا تعلق کولکاتا سے ہے۔جب کہ ایک کا تعلق شمالی چوبیس پرگنہ سے ہے۔ کولکاتا میں کورونا متاثرین کی تعداد دوسرے اضلاع کے مقابلے زیادہ ہے۔

کولکاتا میں کورونا سے 52افراد کی موت ہوئی ہے اور یہاں کل 2053مریض سامنے آئیں جن میں سے871افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور980افراد اس وقت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42 افراد کو اسپتال سے فارغ ہیں۔

بنگال میں صحت یاب ہونے کی شرح38.40فیصدہے۔بلیٹن کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کی صبح تک 9346 ٹسٹ ہوئے ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 94 ہزار 398 افراد کاٹسٹ ہوچکا ہے۔اس وقت ریاست میں 40 سرکاری اور نجی لیبارٹریوں میں کورونا کی جانچ کی جارہی ہے۔

اس وقت اسپتال میں 2651 افراد زیر علاج ہیں۔ ریاست میں 69 کوویڈ اسپتالوں میں 8785بیڈ ہیں۔920 آئی سی یو بیڈ ہیں۔ 392 وینٹیلیٹر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details