مغربی بنگال حکومت کے زیر انتظام چلنے والے این آر ایس میڈیکل کالج و اسپتال کے ”شعبہ اطفال“ کے ایک نرس میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔تاہم محکمہ صحت نے ابھی تک اس بارے میں تصدیق نہیں کی ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے نرس میں کورونا وارئس کے علامات ظاہر ہونے کے بعد ہی نرس کو قرنطینہ میں بھیج دیا تھا۔اس کے بعد نرس کے رابطے میں آنے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔اس سے قبل این آر ایس اسپتال میں ایک مریض کی موت کے بعد معلوم ہوا کہ کورونا وائرس سے متاثر تھا۔