اردو

urdu

By

Published : Jan 2, 2020, 6:50 PM IST

ETV Bharat / state

'سی اے اے نہیں لوگوں کوکم قیمت پر پیاز چاہیے'

سابق رکن پارلیمان اور سی پی آ ئی ایم کے سنیئر رہنما محمد سلیم نے کہاکہ عام لوگوں کو شہریت ترمیمی ایکٹ نہیں چاہیے بلکہ انہیں روزگار،بنیادی مسائل کے حل اور کم قیمت پر پیاز چاہیے

'سی اے اے نہیں لوگوں کوکم قیمت پر پیاز چاہیے'
'سی اے اے نہیں لوگوں کوکم قیمت پر پیاز چاہیے'

مغربی بنگال سی پی آ ئی ایم کے سنیئر رہنما محمد سلیم نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت میں لوگوں کو بنیادی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

'سی اے اے نہیں لوگوں کوکم قیمت پر پیاز چاہیے'

انہوں نے کہاکہ سال کے پہلے دن ہی مرکزی حکومت نے سلینڈر کی قیمت میں 19 روپے اور ریلوے کرائے میں اضافہ کرکے عام لوگوں کو تحفہ دیا ہے۔

سی پی آئی ایم کے رہنما کاکہنا ہے کہ ملک کی معیشت تباہ وبرباد ہوچکی ہے۔ لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔ بے روزگاری عروج ہے۔

سابق رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ ملک کے تمام بینکوں کی حالت ابتر ہے۔ کئی بینکوں کے دیوالیہ نکل آ ئی ہے۔ بینکوں کے حالات خراب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ملک کی معیشت پوری طرح سے تباہ وبرباد ہوگئی ہے۔

'سی اے اے نہیں لوگوں کوکم قیمت پر پیاز چاہیے'

محمد سلیم نے آئندہ آٹھ جنوری بائیں محاذ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی مزدورتنظمیوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آر سی کے خلاگ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کو منطوری ملنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف غیرمعائنہ مدت کے لئے احجاج کرنے کااعلان کیا ۔

وزیراعلیٰ کےاعلان کے بعد سے ریاست کے تمام اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں پُرتشدد مظاہرے کے سبب سرکاری املاک کو نقصان ہوا۔ بیشتر مقامات پر ٹرینوں میں آگ لگادی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details