ریاست مغربی بنگال میں چند ماہ بعد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ جس کے نتیجے میں سیاسی سرگرمیاں تیز تر ہو گئیں ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے ابھی سے اپنی ذیلی تنظیموں کو بھی میدان میں اتار دیا ہے۔
دوسری جانب بنگال کے لوگوں کو خوف ہے کہ بنگال اسمبلی انتخابات کے دوران فرقہ وارانہ ماحول بگاڑنے کی کوشش کی جائے گی اور پولرائزیشن کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج بنگال کے مختلف ملی تنظیموں اور ائمہ و اکرام نے جمعیت علماء ہند مغربی بنگال کے صدر صدیق اللہ چودھری کی قیادت میں تبادلہ خیال کیا اور بنگال کے حالات کو بگڑنے سے کیسے بچایا جائے، اس ہر تبادلہ خیال کیا۔
اس میٹنگ میں جمعیت علماء ہند، جماعت اسلامی، آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری، ائمہ و موذنین کی تنظیمیں بھی شامل تھیں۔ اس سلسلے میں آئندہ 14 جنوری کو اس سلسلے میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جس میں مختلف ملی تنظیموں کے آپسی اتفاق سے فیصلہ لیا جائے گا۔