اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم تنظیم کو کولکاتا میں ریلی کی اجازت نہیں ملی

بابری مسجد کو آج ہی کے دن 27 برس قبل ہندو انتہا پسندوں نے مسمار کر دیا تھا جس کے خلاف ہر سال 6 دسمبر کو پورے ملک میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے کولکاتا میں جہاں بایاں محاذ کو اس موقع پر ریلی کرنے کی اجازت ملی وہیں ایک مسل تنظیم آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کو پولس نے شہر میں ریلی اور جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

By

Published : Dec 6, 2019, 11:42 PM IST

مسلم تنظیم کو کولکاتا میں ریلی کی اجازت نہیں ملی
مسلم تنظیم کو کولکاتا میں ریلی کی اجازت نہیں ملی

بابری مسجد کی شہادت کے خلاف آج جمعہ کی نماز کے بعد مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے ٹیپو سلطان مسجد کے پاس آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کے حامی بابری مسجد کی یوم شہادت پر یوم سیاہ منانے اور جلوس نکالنے کے لئے جمع ہوئے تھے. لیکن کولکاتا پولس نے ان کو شہر میں ریلی اور جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی .

مسلم تنظیم کو کولکاتا میں ریلی کی اجازت نہیں ملی

آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن دھرمتلہ کے وائی چینل کے پاس یوم سیاہ کے موقع پر احتجاج کرنا چاہتے تھے. لیکن پولس نے ان کو اس کی اجازت نہیں دی. ان کو نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں پولس لے گئی . وہیں پر جلسہ کرنے کو کہا اس سلسلے میں آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری قمرالزماں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کی تنظیم کی جانب سے ہر سال 6 دسمبر کو یوم سیاہ منایا جاتا ہے ۔

لیکن آج ہم لوگوں کو یوم سیاہ کے موقع پر ریلی کرنے اور جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ کولکاتا پولس نے ہمیں جبرا نیتا جی انڈور اسٹیڈیم لے آئی ہمیں کہا گیا کہ باہر ریلی یا جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اسی لئے ہمیں نیتا جی انڈور اسٹیڈیم کے اندر بند جگہ پر جلسہ کرنا پڑا ۔

انہوں نے کہا کہ آج کے جلسے میں ہم نے بابری مسجد کی تعمیر نو اور بابری مسجد کی شہادت کے لئے ذمہ دار ملزموں کے لئے سزا کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ ہم این آر سی اور شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہیں ۔ مرکز کی بی جے پی حکومت شہریت ترمیمی بل کےنام پر ملک میں فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دے رہی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے ریلی کی اجازت نہ ملنے پر کہا کہ ممتا بنرجی کی حکومت ہندوتوا کے ایجنڈے ہر کام کر رہی ہیں ۔ ہندوؤں کو خوش کرنے کے لئے ایسا کیا گیا۔اس جلسے میں موجود بندی مکتی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چھوٹن داس نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت ہندوستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ساتھ ہی ہندوستان کی سپریم کورٹ گزشتہ 9 نومبر کو جو فیصلہ سنایا تھا۔

وہ اس سے بھی زیادہ سیاہ دن تھا ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوریت میں حکومت مندر اور مسجد بنانے کی ہدایت نہیں دے سکتی ہے یہ حکومت کا کام نہیں ہے مسجد کی شہادت کے لئے ذمہ لوگوں کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک تھا ۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details