اردو

urdu

ETV Bharat / state

West Bengal Municipal Elections: مغربی بنگال میں میونسپل انتخابات کی تاریخ کا اعلان - مغربی بنگال میں میونسپل انتخابات کی تاریخ کا اعلان

مغربی بنگال میں آئندہ ہونے والے میونسپل انتخابات West Bengal Municipal Elections کی تاریخ کا آج مغربی بنگال الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا ہے، 28 فروری کو بنگال کے مختلف اضلاع کے 108 نششت پر میونسپل کے انتخابات ہوں گے۔

مغربی بنگال میں میونسپل انتخابات کی تاریخ کا اعلان
مغربی بنگال میں میونسپل انتخابات کی تاریخ کا اعلان

By

Published : Feb 3, 2022, 9:33 PM IST

مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات West Bengal Municipal Elections کورونا وائرس کی وجہ سے معیاد پوری ہونے باوجود بھی وقت پر نہیں ہوسکا۔ اب آئندہ 22 جنوری کو چار کارپوریشن کے انتخابات ہونے ہیں۔ جبکہ 28 فروری کو ریاست کے مختلف اضلاع کے باقی 108 نششت پر انتخابات ہوں گے۔

اس سلسلے میں آج مغربی بنگال الیکشن کمیشن نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے الیکشن کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ کوورنا وبا کی وجہ سے پہلے سے طے شدہ پروگرام میں تبدیلی کی امید کی جارہی تھی لیکن کمیشن نے پرانی تاریخ پر ہی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال الیکشن کمیشن نے کلکتہ گیجٹ میں اس سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق بنگال کے مختلف اضلاع کے بلدیاتی انتخابات 28 فروری کو ہوں گے اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 فروری جبکہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 فروری ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details