مسلم اکثریتی اضلاع کے وارڈوں میں صبح سے پولنگ مراکز کے باہر ووٹروں کی بڑی تعداد موجود ہے ہیں، جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔ West Bengal Municipal Election 2022, Polling Underway
West Bengal Municipal Election 2022: بنگال میں بلدیاتی انتخابات، مسلم اکثریتی پولنگ مراکز کے باہر بھیڑ
مغربی بنگال کی 108 بلدیاتی سیٹوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے دوران سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ West Bengal Municipal Election 2022, Polling Underway
بلدیاتی انتخابات کے مدنظر مسلم اکثریتی شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہگلی، مرشدآباد، ندیا، مالدہ سمیت تمام علاقوں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سے مختلف وارڈوں کے اہم علاقوں اور مقامات پر آمدورفت پر لگام کسنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ کی شہر سے جڑنے والی سڑکوں پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ اہم سڑکوں پر ناکہ چیکنگ بھی جاری ہے اور مختلف اضلاع سے شہر آنے والے لوگوں سے پوچھ گچھ اور گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ روز پولیس ہیڈ کوارٹر بیرکپور میں پولیس کمشنر منوج کمار ورما سمیت دیگر اعلی افسران کی قیادت میں سیکیورٹی انتظامات کو لے کر اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ریاستی الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال بلدیاتی انتخابات 2022 کے لیے سیکیورٹی انتظامات میں کسی بھی قسم کی کوئی لاپرواہی برتنا نہیں چاہتی ہے۔
انتخابات کے بعد پولیس کو اسٹرونگ روم کی حفاظت اور انتخابات کے بعد ہونے والی خوبی جھڑپوں پر قابو پانے کے لیے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
TAGGED:
مغربی بنگال بلدیاتی انتخابات