مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 1,939معاملات سامنے آئے ہیں جب کہ 13,37افراد اس وقت زیر علاج ہیں۔دوسری جانب کولکاتا پولس نے آج اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر کولکاتا کے 338کنٹیمنٹ زون کی فہرست کو عام کردیا ہے۔
کورونا وائرس:کولکاتا میں 338کنٹیمنٹ زون ہیں کولکاتا پولس کے مطابق کلکتہ میونسپل کارپوریشن نے کولکاتا پولس کو یہ فہرست حوالے کی ہے۔اس وقت مغربی بنگال کے چار اضلاع کولکاتا،ہوڑہ، شمالی 24پرگنہ اور مشرقی مدنی پورریڈزون میں ہے۔جب کہ 11اضلاع اوریج زون میں ہے اور 8اضلاع گرین زون میں ہے۔
کورونا وائرس:کولکاتا میں 338کنٹیمنٹ زون ہیں ضلع کے اعتبار سے کولکاتا میں 338کٹیمنٹ زون ہیں،جنوبی 24پرگنہ میں 92،ہوڑہ میں 76،جنوبی 24پرگنہ میں 30اور ہگلی میں 23کنٹیمنٹ زون ہے۔
کورونا وائرس:کولکاتا میں 338کنٹیمنٹ زون ہیں مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے 113افراد کی موت ہوئی ہے۔جب کہ گزشتہ 24گھنٹے میں 14افراد کی موت ہوئی ہے۔جس میں سے 10افراد کی موت کلکتہ میں ہوئی جب کہ شمالی 24پرگنہ میں 2اور ہوڑ میں دو افراد کی موت ہوئی ہے۔ہگلی میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے 47نئے مریض سامنے آئے ہیں۔