اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: رکن اسمبلی شیل بھدرا نے بھی استعفی دے دیا - 24پرگنہ

بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شیل بھدرا نے بھی ترنمول کانگریس کی رکنیت سمیت پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا۔

رکن اسمبلی شیل بھدرا نے بھی استعفی دے دیا
رکن اسمبلی شیل بھدرا نے بھی استعفی دے دیا

By

Published : Dec 18, 2020, 12:25 PM IST

Updated : Dec 18, 2020, 1:29 PM IST

وزیر داخلہ امت شاہ کے دو روزہ بنگال دورے سے پہلے ہی مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہو گئی۔

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ستارے واقعی گردش میں چل رہے ہیں۔

ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت کو دل بدل کے کھیل میں یک بعد دیگرے غیر معمولی جھٹکے لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شبھندو ادھیکاری کے جانے کے صدمے سے ابھرنے کی کوشش میں مصروف ترنمول کانگریس کو آج دن میں شیل بھدرا دتہ کے طور پر زبردست دھچکا لگا ہے۔

شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شیل بھدرا نے پارٹی کی رکنیت سمیت تمام عہدوں سے استعفی دے دیا لیکن شیل بھدرا نے رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا یے اور وہ اس عہدے پر اگلے اسمبلی انتخابات تک برقرار رہیں گے۔

رکن اسمبلی شیل بھدرا دتہ نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کو اپنا استفعیٰ نامہ بھیج دیا ہے لیکن اب اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

رکن اسمبلی شیل بھدرا دتہ ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوں گے یا نہیں اس کا اب تک خلاصہ نہیں ہو سکا۔

شیل بھدرا دتہ کو ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے پارٹی (بی جے پی ) کے قومی نائب صدر مکل رائے کے قریبی سمجھا جاتا رہا ہے۔

شمالی 24پرگنہ ضلع ترنمول کانگریس کے صدر اور وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک کا کہنا ہے کہ شیل بھدرا دتہ کے فیصلے سے کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ہونا ہی تھا وہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ وہ ترنمول کانگریس کی جانب سے اس مرتبہ انتخابی میدان میں نہیں اتریں گے۔

واضح رہے کہ شیل بھدرا دتہ نے کچھ دنوں قبل ہی کہا تھا کہ وہ ترنمول کانگریس کی جانب سے اب دوبارہ انتخاب لڑنا نہیں چاہتے ہیں۔

Last Updated : Dec 18, 2020, 1:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details