اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے این یو کی طرح وشوابھارتی یونیورسٹی کے طلباء پر حملہ - مغربی بنگال

دہلی کے جواہرلال نہرویونیورسٹی کی طرح مغربی بنگال کے تاریخی وشوابھارتیہ یونیورسٹی میں نامعلوم شرپسندوں نےغنڈہ گردی کی ۔ پولیس نے یونیورسٹی میں غنڈہ گردی کرنے کے الزام میں اے بی وی پی کےحامیوں کو گرفتار کرلیا۔

جے این یو کی طرح وشوابھارتی یونیورسٹی کے طلباء پر حملہ
جے این یو کی طرح وشوابھارتی یونیورسٹی کے طلباء پر حملہ

By

Published : Jan 16, 2020, 5:40 PM IST

اے بی وی پی کے حامیوں پرمغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں واقع وشوابھارتی یونیورسٹی میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء پر حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔

جے این یو کی طرح وشوابھارتی یونیورسٹی کے طلباء پر حملہ

اے بی وی پی کے حامیوں میں متعدد طلباء زخمی ہو ئے ہیں۔ زخمیوں کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ یونیورسٹی کے طلباء پر حملہ کرنے کے الزام میں اے بی وی پی کے حامیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ بایاں محاذ کی طلباء ونگ پرحملہ کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔

پولیس نے مزید کہاکہ یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی۔ ان کی شکایت پر تفتیش کرتے ہوئے اے بی وی پی کے حامیوںکو گرفتار کیاگیا ہے۔ مزید گولوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

دوسری طرف وشوابھارتی یونیورسٹی کے طلباء نے اے بی وی پی کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری رکھا ہے۔ انہوں نے حملے میں ملوث اے بی وی پی کے حامیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

جے این یو کی طرح وشوابھارتی یونیورسٹی کے طلباء پر حملہ

طلباء نے احتجاج کر تے ہوئے کہاکہ وائس چانسلرپر خاموشی اختیار کرنے پر ان کا استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ پا نچ جنوری کو جواہرلال نہرویونیورسٹی میں اے بی وی پی کے مبینہ حامیوں نے طلباء پر حملہ کیا تھاجس میں متعدد طلباء زخمی ہو گیے تھے۔

جےاین یو کے طلباء پر حملہ کرنے والوں کی اب تک گرفتاری عمل میں نہیں ہے لیکن وشوابھارتی یونیورسٹی کے طلباء پر حملہ کرنے کے الزام میں اے بی وی پی کے دوحامیوں کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں 10 دنوں تک پولیس حراست میں بھیجا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details