مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات2021 کی تاریخ جوں جوں فریب آ رہی ہے توں توں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آنے لگی ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جاری خونی تصادم کا دائرہ اب ریاست کے تمام اضلاع تک پھیل چکا ہے۔
گزشتہ دو مہینوں کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک پچاس سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے آرام باغ کے سودپور علاقے میں ترنمول کانگریس کے کمبل تقسیم کی تقریب کے دوران نامعلوم شرپسندون نے حملہ کر دیا۔شرپسندوں نے حملے میں جلسہ گاہ میں توڑ پھوڑ کی اور وہاں غریبوں میں تقسم کیے جانے والے کمبل کو اٹھا کر اپںے ساتھ لے گئے۔