اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رہنما عطا الرحمن کے قافلے پر حملہ

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کا دائرہ ریاست کے تمام اضلاع تک پھیل چکا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما عطا الرحمن کے قافلے پر حملہ
ترنمول کانگریس کے رہنما عطا الرحمن کے قافلے پر حملہ

By

Published : Jan 22, 2021, 1:38 PM IST

مغربی بنگال کے جلپایی گوڑی کے راج گنج میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور نائب پنچایت صدر عطاء الرحمن زخمی ہو گئے۔

اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری خونی تصادم میں اب تک پچاس سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔مغربی بنگال کے جلپایی گوڑی کے راج گنج میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور نایب پنچایت صدر عطاء الرحمن زخمی ہو گئے

اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، ترنمول کانگریس کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آیی ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ راج گنج اور اس کے اطراف میں چھاپہ ماری مہم جاری ہے امید ہے کہ اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری جلد عمل میں آ جائے گی

ترنمول کانگریس کے رہنما اور نایب پنچایت صدر عطاء الرحمن نے بی جے پی کے حامیوں پر حملے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے حامیوں نے ان کے قافلے پر حملے کیا اور ان کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔بی جے پی کے ضلع صدر نے ترنمول کانگریس کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ گروہی تصادم کے نتیجے میں نایب پنچایت صدر پر حملہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details