ریاستی وزیر صدیق اللہ چودھری نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور بی جے پی کو ایک ہی سکے کے دو پہلو قرار دیا۔
مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے گاندھی موڑ پر عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر صدیق اللہ چودھری نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی کی سیاسی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دراصل بی جے پی کے اشارے پر کام کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا ریموٹ کنٹرول بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کے ہاتھوں میں ہے۔وہ جیسے چاہتے ہیں ویسے نچاتے ہیں۔
جمعیت علمائے ہند کے ریاستی جنرل سیکرٹری صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین بی جے پی کا ریموٹ کنٹرول ہے۔یہ میں نہیں بلکہ بی جے پی رہنما کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند روز قبل بی جے پی کے رہنما ساکشی مہاراج نے کہا تھا کہ اسدالدین اویسی نے بہار میں بی جے پی کی مدد کرنے کے بعد اب بنگال میں مدد کرنے والے ہیں۔