مالدہ:مغربی بنگال میں چند مہینوں کے اندر ہونے والے پنچایت انتخابات کو لے کر تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ایک طرف ترنمول کانگریس اندرونی اختلافات کو مٹا کر پنچایت انتخابات میں حریف کا صفایا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے تو دوسری طرف اپوزیشن جماعتیں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بدعنوانی کے معاملے میں گھیرنے کی کوشش کر رہیں ہیں۔
اسی درمیان مغربی بنگال کے وزیر صدیق اللہ چودھری نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی ہدایت پر مالدہ اور مرشدآباد میں پارٹی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کرکے چھوٹے موٹے معاملے کو رفع دفع کرنے میں مصروف ہیں۔ مغربی بنگال کے وزیر صدیق اللہ چودھری نے کہاکہ وہ مالدہ اور مرشدآباد کے دورے پر ہیں۔پنچایت انتخابات سے قبل پارٹی کے تمام رہنماوں اور کارکنان سے ملاقات کرکے حکمت عملی تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔حکمت عملی سے انتخابات لڑیں گے تو جیت پائیں گے۔