کولکاتا: مغربی بنگال میں مختلف اسکام کو لے کر جانچ ایجنسیاں سرگرم ہیں۔انفورسمنٹ دائریکٹوریٹ کی ایک ٹیم نے مغربی بنگال کے وزیر اور ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما جیوتی پریہ ملک کے مکان پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔
ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ دائریکٹوریٹ کی ٹیم نے ریاستی وزیر کی رہائش گاہ پر تقریبا چار گھنٹوں تک تلاشی مہم چلائی اور پوچھ گچھ کی۔ ای ڈی کی کارروائی کو لے کر مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنموکانگریس سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ای ڈی کی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔
ششی پانجا نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے گھروں پر ای ڈی کی کارروائی سیاسی انتقام سے کم نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایم سی کے جن رہنماوں کے گھروں پر چھاپہ ماری کی جاتی ہے ای ڈی ان کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں اب تک ناکام ہے۔