اردو

urdu

ETV Bharat / state

Laxmi Bhandar Scheme لکشمی بھنڈار اسکیم سے دو کروڑ کے قریب خواتین فائدہ حاصل کررہی ہیں:ششی پانجا - وزیراعلیٰ ممتابنرجی

ریاستی حکومت نے اسمبلی میں کہا کہ لکشمی بھنڈار پروجیکٹ سے فائدہ حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 98 لاکھ 37 ہزار 31 ہے۔بھارت کی کسی بھی ریاست میں اتنی بڑی تعداد میں خواتین کسی ترقیاتی منصوبے سے جڑ نہیں پائی ہیں۔

لکشمی بھنڈار اسکیم سے دو کروڑ کے قریب خواتین فائدہ حاصل کررہی ہیں:ششی پانجا
لکشمی بھنڈار اسکیم سے دو کروڑ کے قریب خواتین فائدہ حاصل کررہی ہیں:ششی پانجا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 7:59 PM IST

کولکاتا: وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی قیادت والی مغربی بنگال کی حکومت نے اسمبلی میں کہا کہ لکشمی بھنڈار پروجیکٹ سے فائدہ حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 98 لاکھ 37 ہزار 31 ہے۔ریاستی وزیر ششی پانجا نے کہا کہ اب تک سرکاری خزانے سے لکشمی بھنڈار پر تقریباً 22 ہزار 49 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

مغربی بنگال اسمبلی میں وزیر ششی پانجا نے کہا کہ ایک اور سرکاری پروجیکٹ روپ شری نے 4 ہزار 126 کروڑ خرچ کیے ہیں۔ جو 2018 سے چل رہا ہے۔ مئی 2021 میں تیسری بار اقتدار میں آنے کے بعد سے، ریاستی حکومت نے بھی اس اسکیم کے تحت بھاری رقم خرچ کی ہے۔

2021 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اقتدار میں واپسی پر بنگال کی خواتین کے لیے لکشمی بھنڈر اسکیم شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لکشمی بھنڈارپروجیکٹ کے آغاز کا اشارہ مئی میں جیت کے بعد دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Governor Seek ISRO Help گورنر نے ریگنگ سے نمٹنے کے طریقے تجویز کرنے کے لیے اسرو کے سربراہ سے رابطہ کیا

انہوں نے کہاکہ ستمبر 2021 سے اس اسکیم کے تحت ماہانہ رقم ریاست کی خواتین کو دی جانے لگی۔ اس اسکیم کے تحت عام خواتین کو 500 روپے ماہانہ اور درج فہرست ذات اور درج فہرست ذات کی خواتین کو ماہانہ 1000 روپے ملتے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ لکشمی بھنڈار اسکیم سے زیادہ سے زیادہ خواتین جڑ کر فائدہ حاصل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details