مالدہ: ایک ایسے وقت میں جب پورا شمالی بنگال ریاستی حکومت پر انہیں نظر انداز کرنے کا الزام لگا رہا ہے، جب ایک علیحدہ شمالی بنگال کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، ایسے میں مالدہ میں امبوجا گروپ کی بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا۔West Bengal Minister Shashi Panja Inaugurates 400 Crores Strach Industry In Maldah
مالدہ میں 400 کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹارچ کارخانے کا افتتاح اس سے مغربی بنگال کی حکومت سیاسی اعتبار سے کچھ فائدہ ہو سکتا ہے۔ اس کا ثبوت ریاستی وزیر صنعت وزیر ششی پانجا کے الفاظ میں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مالدہ سمیت پوری ریاست میں صنعت قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
کارخانے کے افتتاح کے موقع پر ریاستی وزیر صنعت ششی پانجا کے علاوہ ریاست کی دو وزراء سبینہ یاسمین اور تجمل حسین، ضلع پریشد کے چیرمین اے ٹی ایم رفیق الحسین اور دیگر کئی لوگ موجود تھے۔
ششی پانجا نے کہاکہ امبوجا گروپ مالدہ کے سرکاری صنعتی پارک میں تقریباً 79 ایکڑ اراضی پر یہ فیکٹری بنا رہا ہے۔ صنعت کو دو مرحلوں میں تیار کیا جائے گا۔ 400 سے زیادہ نوکریاں ہوں گی۔ امبوجا گروپ پورے پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے یہاں تقریباً 400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ مالدہ اور ملحقہ علاقوں میں مکئی کی بہت زیادہ کاشت ہوتی ہے۔ اس مکئی سے starch بنایا جاتا ہے۔ یہ یہاں بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:MGNREGA Fundsمغربی بنگال حکومت کو منریگا اسکیم کے لئے جلد فنڈ ملنے امکان
انہوں نے کہا کہ اسٹارچ ک مختلف مقاصد کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ جیسا کہ اس سے کھانے کی اشیاء بنائی جاتی ہیں، ایتھنول بھی حاصل کیا جاتا ہے۔ ایتھنول کو اب متبادل ایندھن کے طور پر سمجھا جا رہا ہے۔ ایتھنول سے بنے ایندھن فوسل ایندھن کی طرح آلودہ نہیں ہوتے یہاں اسے دوسرے مرحلے میں بنایا جائے گا۔ سبھی نے اس صنعت کو قائم کرنے میں مدد کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کیا۔West Bengal Minister Shashi Panja Inaugurates 400 Crores Strach Industry In Maldah