وزیر شبینہ یاسمن نے مالدہ کے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کر کے کل سے شروع ہونے والے ریاست گیر لاک ڈاؤن کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔وزیر شبینہ یاسمن نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کرنے کے بعد عام لوگوں کو ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر شبینہ یاسمن نے کہا کہ لوگوں کے سامنے درپیش پریشانیوں اور مسائل کو حکومت دیکھ لے گی۔ اس وقت لوگوں کو کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف مالدہ بلکہ پورے بنگال کے لوگوں کو کورونا گائیڈ پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے سے ہی اس بیمار ی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
ریاستی وزیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ کسی کو کوئی دشواری کا سامنا کرنے نہیں دیں گے۔
مغربی بنگال کی پہلی مسلم خاتون وزیر شبینہ یاسمن نے کل سے شروع ہونے والے سخت لاک ڈاؤن کو لے کر مالدہ ضلع کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق صبح سات بجے سے لے صبح دس بجے تک اور دوپہر پانچ سے شام سات بجے تک ضروری اشیاء فروخت کرنے والی دکانیں کھلیں رہیں گی۔ لوگوں اور دکانداروں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔