اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minister Parthiv Chatterjee Arrested: مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی گرفتار

مغربی بنگال کے برسراقتدار جماعت ترنمول کانگریس کے وزیر پارتھو چٹرجی کو آج ای ڈی نے ایس ایس سی بدعنوانی معاملے میں گرفتار کر لیا ہے۔ Minister Parthiv Chatterjee Arrested

مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی گرفتار
مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی گرفتار

By

Published : Jul 23, 2022, 11:59 AM IST

Updated : Jul 23, 2022, 2:27 PM IST

کولکاتا: ریاست مغربی بنگال میں اساتذہ کی تقرری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا انکشاف ہوا تھا۔ پارتھو چٹرجی کے وزیر تعلیم رہتے ہوئے اساتذہ کی تقرری ہوئی تھی ۔جمعہ کے روز ای ڈی نے چھاپہ ماری کے دوران پارتھو چٹرجی کی قریبی ارپیتا مکھرجی کے گھر سے نقد 21 کروڑ روپیے برآمد کئے تھے۔ اس کے بعد پارتھو چٹرجی سے ای ڈی نے ان کے مکان ناک تلہ میں رات بھر پوچھ تاچھ کی اور سنیچر کو صبح 10 بجے گرفتار کر لیا انہیں سالٹ لیک سی جی او کمپلیکس لے جایا گیا ہے۔ Minister Parthiv Chatterjee Arrested

مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی گرفتار

مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے تحت ہائی اسکولوں میں ہونے والے اساتذہ کی تقرری میں بڑے پیمانے پر انکشاف ہونے پر کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔اساتذہ کی تقرری میں بڑے پیمانے پر نوکری کے عوض روپئے کے لین دین کی ای ڈی جانچ کر رہی تھی۔اس سلسلے میں جمعہ کے روز کولکاتا میں ای ڈی نے کئی جگہوں پر چھاپہ ماری کی تھی۔اس دوران ای ڈی کو ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی کی قریبی ارپیتا مکھرجی کے گھر پر چھاپہ ماری کے دوران 21 کروڑ نقد روپئے بر آمد ہوئے تھے۔اس کے بعد ای ڈی اس سلسلے میں پوچھ کرنے پارتھو چٹرجی کے گھر ناک تلہ پہنچ گئی اور سنیچر کی صبح تک ای ڈی نے پارتھو چٹرجی سے پوچھ تاچھ کی اور سنیچر کی صبح ای ڈی کے اہلکاروں نے باہر آکر میڈیا کو اطلاع دی کہ پارتھو چٹرجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان کو سالٹ لیک سی جی او کمپلیکس لے جایا گیا آج ہی پارتھو چٹرجی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ای ڈی کے مطابق پارتھو چٹرجی کی گھر کی تلاشی کے دوران کئی اہم دستاویز ملے ہیں۔ای ڈی نے بتایا کہ ایس ایس سی اور پرائمری بورڈ میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے الزام میں پارتھو چٹرجی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایس ایس سی میں تقرری میں بدعنوانی کی وجہ سے نوکری سے محروم ہونے والے امیدواروں نے کلکتہ ہائی کورٹ میں معاملہ کیا تھا جس پر عدالت سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔

Last Updated : Jul 23, 2022, 2:27 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details