اردو

urdu

ETV Bharat / state

اویسی کے بعد وزیر مولائی گھٹک کا دورہ فرفرہ شریف - west bengal urdu news

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی کے جانے کے بعد وزیر مولائی گھٹک نے فرفرہ شریف کے پیر زادہ طوحا صدیقی سے ملاقات کی۔

image
image

By

Published : Jan 4, 2021, 1:17 PM IST

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں فرفرہ شریف واقع ہے۔ نہ صرف بھارت بلکہ بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک سے لوگ زیارت کے لیے یہاں آتے ہیں۔

ریاست کے تمام اضلاع میں رہنے والے اور بنگلہ زبان بولنے والے مسلمانوں کی غیر معمولی بھیڑ فرفرہ شریف میں اکثر و بیشتر دکھی جاتی ہے۔

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر مولائی گھٹک آج فرفرہ شریف کے دورے پر پہنچے۔ وزیر مولائی گھٹک نے فرفرہ شریف کے پیر زادہ طوحا صدیقی سے ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق ریاستی وزیر مولائی گھٹک اور فرفرہ شریف کے پیر زادہ طوحا صدیقی کے درمیان مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کو تبادلہ خیال ہوا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر مولائی گھٹک کا دورہ فرفرہ شریف کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی فرفرہ شریف کے دورے پر آئے تھے۔ اسدالدین اویسی نے فرفرہ شریف کے پیر زادہ عباس صدیقی سے ملاقات کی اور اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری اور حزب اختلاف رہنما عبدالمنان نے بھی فرفرہ شریف کی زیارت کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details