اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 2:28 PM IST

ETV Bharat / state

Ration Scam گرفتار بقی الرحمن سے میرا کوئی رابطہ نہیں: ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک

راشن کی تقسیم میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار بقی الرحمن کی گرفتاری کے بعد اپنے اوپر اٹھ رہے سوالا ت کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر جنگلات و سابق وزیر خوراک جیوتری پریہ ملک نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں اور شبھندو ادھیکاری ان پر جھوٹے الزامات لگارہے ہیں اور اس میں ان کے خاندان کے افراد کو کھینچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

گرفتار بقی الرحمن سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہے:ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک
گرفتار بقی الرحمن سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہے:ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک

کولکاتا:مغربی بنگال کے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے الزام عائد کیا ہے کہ جیوتی پریہ ملک کی بیٹی کو اس کی سالگرہ پر بقی الرحمن نے اسکارپیو کار تحفے میںدیا ہے۔شرد پنچمی کی دوپہر کو جیوتی پریہ ملک نے اپوزیشن لیڈر کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جہاں خاندانوں پر حملے کئے جاتے ہیں۔ سابق وزیر خوراک اور ریاست کی موجودہ وزیر جنگلات جیوتی پریہ ملک نے کہاکہ میں اس سیاست میں یقین نہیں رکھتا جس میں خاندان کو گھسیٹا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہیہ گھومتا ہے۔ جو آج اوپرہے کل نیچے جائے گا۔ انہیں یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ اگر تبدیلیاں آتی ہیں تو وہ بھی اس طرح کے حالات کے شکار ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو آپ یہ نہیں کر سکتے۔ مستقبل ثابت کرے گا کہ میں نے کہاں، کتنا، کیسے کام کیا؟۔

منگل کے روز جیوتی پریہ ملک پر حملہ کرتے ہوئےشوبھندو ادھیکاری نے کہاکہ بقی الرحمن نے جیوتی پریہ ملک کی بیٹی کی سالگرہ پر ایک اسکارپیو کار تحفے میں دی تھی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہڈکو نے بقی الرحمن کو نیو ٹاؤن میں تین پلاٹ زمین دی تھی۔ انہوں نے کہاکہ اس وجہ سے HIDCO کے چیئرمین دیباشیس سین اور وزیر بلدیات فرہاد حکیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CBI On Scam Cases In Bengal سی بی آئی نے بنگال میں مختلف جانچ کیلئے کلکتہ پولس کی مدد طلب کی

واضح رہے کہ ریاست میں پہلی بار اقتدار میں آنے کے چند ماہ بعد ہی جیوتی پریہ ملک نے ترنمول کانگریس کی ایک میٹنگ میں کہاتھاکہ سی پی ایم سے کوئی رابطہ نہیں رکھنا ہے۔ جب آپ ان سے ملیں تو ان سے بات نہ کریں۔ سی پی ایم لیڈر کی شادی میں نہ جائیں اور نہ ان کی دعوت کو قبول کریں ۔ اگر آپ کسی سی پی ایم لیڈر سے شادی میں ملیں تو اس کے پاس مت بیٹھیں۔ انہیں سانپوں کی طرح مارا۔اب سوال کیا جارہا ہےکہ کیا جیوتی پریہ ملک بدل چکے ہیں ۔ان کی سوچ میں تبدیلی آچکی ہے۔کیا وقت کا پہیہ موڑ چکا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details