اردو

urdu

ETV Bharat / state

Reaction on Dengue تعاون كے بغیر ڈینگو پر قابو پانا مشكل

كولكاتا میونسپل كارپوریشن كےمیئر فرہاد حكیم نے كہاكہ عوام كے تعاون كے بغیر ڈینگو پرقابو پانا مشكل ہی نہیں بلكہ ناممكن ہے۔ كارپوریشن كی جانب سے اس پر قابو پانے كی ہر ممكن كوشش كی جا رہی ہے لیكن عوام میں اس كے خاتمے كو لے كر زیادہ دلچسپی نہیں پائی جارہی ہے۔reaction on dengue

16153390_reaction on dengue
16153390_reaction on dengue

By

Published : Aug 20, 2022, 7:06 PM IST

مغربی بنگال كے دارالحكومت كولكاتا اور اس كے اطراف كے اضلاع شمالی 24پرگنہ ،جنوبی24پر گنہ اور ہوڑہ میں ڈینگو اور ملیریا كے كیسز میں تشویشناك اضافہ ہوا ہے ۔جس سے عام لوگوں میں دہشت كا ماحول ہے۔bengal minister firhad hakim reaction on dengue

اسی درمیان ریاستی وزیر فرہاد حكم نے كہاكہ كولكاتا میونسپل كارپوریشن كی جانب سے ڈینگو اور ملیریا پر مكمل طور پر قابو پانے كی ہر ممكن كوشش كی جارہی ہے۔كولكاتا كے بیشتر علاقوں میں اس پرقابو پایا جا سكا ہے۔دیگر علاقوں میں كوشش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Exhibition Match In Eden Garden ایڈن گارڈن میں لیجنڈ لیگ کے میچوں کا انعقاد

انہوں نے كہاكہ كولكاتا میونسپل كارپوریشن كے ملازمین متاثڑہ علاقوں میں بڑے پیمامنے پر كام كر رہے ہیں۔ ان كی كاركردگی توقع كے مطابق رہی ہے۔لیكن عام لوگوں سے جس طرح كی مدد كی امید تھی وہ پوری نہیں ہو پا رہی ہے۔

ان كاكہنا ہے كہ عام لوگوں كو كچھ بھی كرنے كی ضرورت نہیں ہے۔ بس انہیں كولكاتا میونسپل كارپوریشن كی ہدایت پر عمل كرنا ہے۔ ہدایت پر عمل كرنے سے ہی ڈینگو اور ملیر یا پر مكمل طور پر قابو پایا جا سكتا ہے۔

واضح رہے كہ رواں مہینے میں جنوبی 24 پرگنہ،شمالی 24 پرگنہ اور ہوڑہ كے مختلف علاقوں سے سو سے زاید كیسز كی تشخیص ہوئی ہے۔اس درمیان ہوڑہ میں ایك نوجوان كی ڈینگو سے موت كی بھی اطلاع ہے۔مغربی بنگال سیكٹرٹریٹ نبنو نے مختلف اضلاع میں اس سلسلے میں الرٹ جاری کردیا ہے۔محکمہ صحت کے اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ بھی ہوئی ہے۔500 سے زیادہ افرادكے ڈینگو سے متاثر ہونے کی محکمہ صحت کی جامب سے رپورٹ پیش کی گئی ہے۔كولكاتامیونسپل كارپوریشن كے مئیر فرہاد حكیم كے وارڈنمبر 82 بھی ڈینگو سے پوری طرح سے متاثر ہے۔اس وارڈ میں ڈینگو كے كیسز كی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ لیكن انتظامیہ كی جانب سے اس سلسلے میں زیادہ كچھ بتایا نہیں جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details