اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bengal Minister Firhad Hakim U Turn گارڈن ریچ روپے برآمدگی معاملے پر فرہاد حکیم کا یو ٹرن - مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم

ریستی وزیر فرہاد حکیم نے کارڈ ریچ میں کروڑوں روپے نقد برآمدگی کے معاملے پر دئیے گئے اپنے پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی دولت اور جائیداد کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔Bengal Minister Firhad Hakim U Turn

گارڈن ریچ روپے برآمدگی معاملے پر فرہاد حکیم کا یو ٹرن
گارڈن ریچ روپے برآمدگی معاملے پر فرہاد حکیم کا یو ٹرن

By

Published : Sep 12, 2022, 6:36 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی کسی معاملے پر یوں ہی کچھ کہنا پسند نہیں کرتے ہیں۔لیکن جب بھی کسی معاملے میں کچھ بھی کہنے سے پہلے غور وفکر کرتے ہیں۔Bengal Minister Firhad Hakim U Turn

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طریقے سے حاصل دولت اور جائیداد رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔ملک میں غیر قانونی دولت اور جائیداد کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ہونی چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جانچ ایجنسیوں کی کارروائی سے مغربی میں سرمایہ کاری کرنے والوں پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔جنہیں بنگال میں سرمایہ کاری کرنی وہ ہرحال میں کریں گے۔انہیں کوئی روک نہیں سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گارڈن میں ریچ میں واقع مکان میں چھاپہ ماری مہم چلائی ۔لیکن چھاپہ ماری کی کارروائی جوں جوں بڑتھی گئی توں توں پردےکے پیچھے کی کہانی سامنے آنے لگی۔پتہ چلا ہے کہ ناصر خان کے والد عامر خان آن لائن گیمننگ کے ذریعہ لوگوں کوٹھگنے کاکام کرتے تھے۔آن لائن گیمننگ کے خلاف متعدد لوگوں نے شکایت درج کرائی تھی۔اسی شکایت کی بنیاد پر چھاپہ ماری کارروائی کی گئی.

یہ بھی پڑھیں:Congress MP Adhir Ranjan Chowdhary مغربی بنگال میں دولت کی کمی نہیں

مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی کی چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔دارالحکومت کولکاتا کے تین اہم مقامات پارک اسٹریٹ ،مومن پور اور گارڈن ریچ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔

گارڈن ریچ میں کروڑوں روپے کی برآمدگی پر کانگریس کے رہنما ادھیررنجن چودھری، سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم ،سی پی آئی ایم کے رہنما سجن چکرورتی اوربی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار نے مغربی بنگال کی حکومت پر جم کرتنقید کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details