کولکاتا: سی بی آئی نکی ٹیم نے مغربی بنگال کے وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر کے گھر پر میونسپلٹی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں چھاپہ ماری مہم چلائی۔
کولکاتا کے چیتلہ میں واقع فرہاد حکیم کی رہائش گاہ پر تقریباً ساڑھے 9 گھنٹے تک فرہاد کے گھر کی تلاشی لی گئی۔ سی بی آئی نے ریاستی وزیر تقرری معاملے میں پوچھ گچھ کی۔
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں چور نہیں ہوں۔ سیاست میں میرا کیرئیر بالکل صاف شفاف ہے ۔سیاسی انتقام کے تحت جو کارروائی کرائی جا رہی ہے ۔اس سے میرے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ میں ایک سماجی کارکن ہوں اور عوام کی خدمت کرنے کے لئے اپنے گھر کا پیسہ استعمال کرتاہوں ۔