اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cattle Smuggling Case In Bengal مغربی بنگال میں مویشی اسملنگ کے لئے مرکز ذمہ دار - انفورسمنٹ ڈائریکیٹوریٹ

ریاستی وزیرفرہاد حکیم نے کہاکہ مغربی بنگال میں مویشی اسمبلنگ کے لئے مرکز ذمہ دار ہے۔ ہماری حکومت نے شروع سے ہی مویشی اسمگلنگ کے لئے مرکز کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چارج شیٹ سے الزامات درست ثابت ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں مویشی اسملنگ کے لئے مرکز ذمہ دار
مغربی بنگال میں مویشی اسملنگ کے لئے مرکز ذمہ دار

By

Published : May 5, 2023, 6:27 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے مرشدآباد میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ساتھ دورے پر گئے ریاستی وزیر فرہاد حکم نے مویشی اسمگلنگ سے متعلق انفورسمنٹ ڈائریکیٹوریٹ کی چارج شیٹ کو لے کر مرکزی حکومت کی جم کر تنقید کی ۔انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں مویشی اسمگلنگ کے تار دوسری ریاستوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ ریاستی وزیر فریاد حکم نے کہاکہ انفورسمنٹ ڈائریکیٹوریٹ کی چارج شیٹ سے واضح ہو جاتا ہے کہ مویشی اسمگلنگ سے مغربی بنگال کا کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ اس کے لئے مرکز پوری طےح سے ذمہ دار ہے۔مرکز کی لاپرواہی کے سبب دوسری ریاستوں سے تعلق رکھنے والے لوگ یہاں کچھ گڑبڑ کرتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مغربی بنگال جانور کہاں سے آتے تھے۔بیشتر کیسز میں دیکھا گیا ہے کہ ملک کی دوسری ریاستوں ہریانہ اترپردیش،مدھیہ پردیش،بہار اور راجستھان سے جانوروں کو مغربی بنگال میں لایا جاتا تھا۔لانے والے بھی ان ہی ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 2011 میں مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی حکومت آئی لیکن مویشی اسمگلنگ کا سلسلہ جاری سی پی آئی ایم کے زمانے سے جاری تھا۔تحقیقات کرنی ہے تو 2011 کے پہلے سے کی جائے ۔تبھی مویشی اسمگلنگ کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Cattle Smuggling Case ادھیر رنجن کی ٹی ایم سی اور بی ایس ایف پر تنقید

دوسری طرف سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سجن سکرورتی نے کہاکہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے رہنماوں اور ان کے قریبی لوگوں نے مویشی اسمگلنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔مویشی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والے ترنمول کانگریس کے ہی لوگ ہیں دوسری پارٹیوں کے نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details