کولکاتا: گنگا آرتی کے نام پر دن بھر کولکاتا کے بابوگھاٹ میں سیاسی سرگرمیاں تیز رہیں۔ بنگال بی جے پی کے رہنما پولیس کی اجازت کے بغیر کدم تلہ گھاٹ پر گنگا آرتی کرنے کے لئے آمادہ رہے۔ تاہم صبح سے ہی افراتفری کی صورتحال رہی۔Minister Firhad Hakim On Ganga Arti
پولیس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ بی جے پی کے سجل گھوش، گوپال سرکار جیسے اہم لیڈروں کو گرفتار کیا گیا۔ اسی درمیان کولکاتا کے میئر اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے بی جے پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں یہ ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہے۔
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ نوکری کی سیاست کرنے کا کیا فائدہ؟ ۔اگر آپ ایک دن گنگا آرتی کریں گے تو کیا ہوگا؟۔اسسے آپ کی پارٹی کو فائدہ ہوسکتا ہے لیکن عام لوگوں کو نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی چالبازی کی سیاست کر رہی ہے۔ کولکاتا کارپوریشن کی جانب سے گھاٹ کے کنارے گنگا آرتی کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ آج کے دن ہی گنگا آرتی کرنا ہے ۔اس کا کیا مطلب ہے ۔اس سے کیا ہوگا؟