اردو

urdu

ETV Bharat / state

فاقہ کشی کے شکار لوگ بی جے پی کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے : فرہاد حکیم - ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی ہار

وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی یکطرفہ جیت سے بی جے پی کے رہنماؤں کو واضح پیغام مل چکا ہے کہ ان کے لئے بنگال کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے۔

فرہاد حکیم
فرہاد حکیم

By

Published : Nov 3, 2021, 5:47 PM IST

وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کا مطلب اس کی نفرت کی سیاست اور ناقص پالیسیوں کی کہانی پر بہت جلد پردہ گرنے والا ہے۔


مغربی بنگال کے چار اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی یکطرفہ کامیابی کے بعد میونسپلٹی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو چکی ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بنگال کے لوگوں کا جملہ بازی سے کام چلانے والی سیاسی جماعت سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔

وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی یکطرفہ جیت سے بی جے پی کے رہنماؤں کو واضح پیغام مل چکا ہے کہ ان کے لئے بنگال کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے۔ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کی وجہ اس کی نفرت کی سیاست اور ناقص پالیسیاں ہیں۔


ان کا کہنا ہے کہ 2024 سے ہی بنگال کی سرزمین سے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ہاتھوں بی جے پی کے زوال کا آغاز ہوگا اور اس کی من گھڑت کہانی پر پردہ گر جائے گا۔ آج لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں۔ پٹرول، ڈیزل اور رسوائی گیس کی قیمتوں نے عام لوگوں کی نیند چھین لی ہے۔ لوگ خود بھوکے رہ کر اپنے بچوں کو آدھا پیٹ کھلانے پر مجبور ہیں۔


فرہاد حکیم نے کہا کہ فاقہ کشی کے شکار لوگ بی جے پی کو اب نہ ووٹ دیں گے اور نہ ہی انہیں اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ممتابنرجی ہی بی جے پی کے واحد متبادل ہے۔ ان کے علاوہ کوئی بی جے پی کو چیلنج نہیں دے سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details