اردو

urdu

ETV Bharat / state

سورو گنگولی سیاست کے لئے نہیں بنے :وزیر فرہاد حکیم - بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کی جلد سے جلد مکمل طور پر صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔

سورو گنگولی سیاست کے لئے نہیں بنے :وزیر فرہاد حکیم

By

Published : Jan 28, 2021, 11:30 AM IST

مغربی بنگال کی حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ سورو گنگولی کے دوسری مرتبہ ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر سن کر بہت برا لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم عمری میں اس طرح کی بیماری میں مبتلا ہونا اچھی عادت نہیں ہے، وہ ایک اسپورٹس مین ہیں اور انہیں اسی طرح رہنا چاہیے

فرہاد حکیم نے کہا کہ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کی جلد سے جلد مکمل طور پر صحتیابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ سورو گنگولی نےملک کے لئے جو کچھ بھی کیا وہ سیاسی رہنماؤں سے بڑھ کر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل سچ ہے کہ ملک کی خدمت کرنا سیاست سے بڑھا ہے، ان کے کارناموں کی وجہ سے ہی انہیں ملک کا ہیرو کہا جاتا ہے۔ مجھے نہیں لگتا ہے کہ سورو گنگولی کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننا چاہئیں گے، وہ سیاست کے لئے بنے ہی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بھارت کے مشہور ڈاکٹر دیب شیٹھی آج کولکاتا آئیں گے اور سورو گنگولی کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں سے تبادلہ خیال کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details