مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کوویکسن کے ٹرائل کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا۔کوویکسن کی آزمائش کے دوسرے مرحلے کے لئے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا، جس میں شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم نے بھی حصہ لیا۔
مغربی بنگال :وزیر فرہاد حکیم کوویکسن ٹرائل کا حصہ بنے - کوویکسن ٹرائل
ریاست مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے دوسری مرتبہ بھی کوویکسن کے ٹرائل کے دوران ایک اور ٹیکا لگوایا۔
وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ملک میں ویکسین کی کامیاب ٹرائل کا سلسلہ جاری ہے، یہ ابھی بھی آزمائشی دور میں ہی ہے۔اس کے باوجود امید ہے کہ ہمیں کامیابی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے عام لوگوں کی طرح کوویکسن کی آزمائش کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔تیسرے مرحلے کی آزمائش کا بھی حصہ بنوں گا۔
وزیر نے مزید کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ ڈاکٹرز، پولیس، نرس سمیت عام لوگ بھی کوویکسن کے دوسرے مرحلے کی آزمائش کا حصہ بننے پر بے حد خوش نظر آئے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کوویکسن کے دوسرے مرحلے کے ٹرائل کی کامیابی ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔اس سے ہی پتہ چلے گا اس ویکسن کا مستقبل کیا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں جن لوگوں پر کوویکسن کا ٹرائل کیا گیا ہے، ان پر 25 دنوں تک خصوصی نظر رکھی جائے گی۔آزمائشی دنوں میں ان کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑا ، تو کوویکسن کے دوسرے مرحلے کے ٹرائل کو کامیاب سمجھا جا سکتا ہے۔اس کے بعد تیسرے مرحلے کا ٹرائل کیا جائے گا۔