ریاست مغربی بنگال کے وزیر محکمہ ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے سلی گوڑی میں کارپوریشن انتخابات میں اپنی پارٹی ترنمول کانگریس کی شاندار کارکردگی کی امید ظاہر کی ہے۔ ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اسمبلی انتخابات کی طرح چار کارپوریشن سمیت کل 108 میونسپلٹیوں پر ترنمول کانگریس کا قبضہ ہوگا۔ TMC Leader Minister Firhad Hakim on Bengal Civic Polls
انہوں نے کہا کہ عوام نے اسمبلی انتخابات 2021 میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی ترنمول کانگریس کی کھل کر حمایت کی تھی اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہونے والا ہے۔ ریاست میں ترنمول کانگریس کے علاوہ کسی دوسری سیاسی جماعتوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اسمبلی انتخابات 2021 میں بی جے پی کا صفایا کر دیا گیا اور سی پی آئی ایم کی رہی سہی کسر بھی نکال دی جائے گی۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کہا کہ انہیں 12 فروری کو ہونے والے چار اضلاع کے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ترنمول کانگریس کا پرچم بلند تو ہوگا ہی اس کے ساتھ ساتھ باقی 108 میونسپلٹیوں پر بھی ترنمول کانگریس کی جیت یقینی ہے۔ TMC Claim Victory in Bengal civic body polls
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ترقیاتی کام اور پیسہ چاہیے جو ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت دے رہی ہے۔ سلی گوڑی میں سی پی آئی ایم کی حکمراں بورڈ تھی۔ انہوں نے سلی گوڑی کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھا. اس مرتبہ کارپوریشن انتخابات میں سی پی آئی ایم کا صفایا کرکے ترنمول کانگریس بورڈ بنائے گی اور عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے چار اضلاع کے میونسپل کارپوریشن انتخابات 12 فروری کو ہونے والے ہیں، اس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔
Bengal civic body polls:وزیر فرہاد حکیم کا دعوی، چار کارپوریشن سمیت 108 میونسپلٹیوں پر ترنمول کانگریس کی جیت یقینی - مغربی بنگال میونسپلٹی الیکشن میں ترنمول کانگریس
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کہا کہ انہیں 12 فروری کو ہونے والے چار اضلاع کے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ترنمول کانگریس کا پرچم بلند تو ہوگا ہی اس کے ساتھ ساتھ باقی 108 میونسپلٹیوں پر بھی ترنمول کانگریس کی جیت یقینی ہے۔ TMC Claim Victory in Bengal civic body polls
چار کارپوریشن سمیت 107 میونسپلٹیوں پر ترنمول کانگریس کی جیت
TAGGED:
bengal minister firhad hakim